Malmö stad
$left
$middle

پری اسکول کے متعلق اردو میں

پری اسکول کے بارے میں سوالات اور جوابات

نہیں، پری اسکول جانا رضاکارانہ ہے، لیکن سویڈن میں زیادہ تر بچے پری اسکول جاتے ہیں۔

پری اسکول میں بچوں کو کھیلنے، تخلیق کرنے اوردریافت کرنے کے ذریعے بچوں کو اگے بڑھنے اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ بچے مختلف مضامین جیسے ریاضی، سائنس اور سویڈش زبان سیکھتے ہیں ۔ دوسروں کے ساتھ مل کر وہ مثال کے طور پر گانا، رنگ کرنا، رقص کرنا ، بات کرنا اور لکھنا سیکھتے ہیں۔

بچے ایک سال کے ہوتے ہی پری اسکول شروع کر سکتے ہیں۔

اگر آپ پڑھ رہے ہیں، سرگرمی سے کام کی تلاش میں ہیں یا اگر آپ والدین کی چھٹی پر ہیں تو آپ اپنے بچے کے لیے جگہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ آپ کے بچے کو جسمانی اور نفسیاتی وجوہات کی بنا پر بھی جگہ مل سکتی ہے، خاندان کی صورتحال کی وجہ سے یا اگر بچے کو دیگر وجوہات کی بنا پر اپنی نشوونما میں خصوصی مدد کی ضرورت ہے۔

جی ہاں. پری اسکول کے عملے کے پاس مختلف زبانیں بولنے والے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ چھوٹے بچے ایک ہی وقت میں کئی زبانیں آسانی سے سیکھ سکتے ہیں۔ پری اسکول میں، بچہ سویڈش سیکھتا ہے لیکن اسے اپنی مادری زبان میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

پری اسکول کی فیس کا حساب خاندان کی آمدنی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ جب آپ جگہ کے لیے درخواست دیتے ہیں، تو دونوں سرپرستوں کو اپنی آمدنی کے بارے میں بتانا ہے بذریعہ انکومست انمیلا ، ورنہ آپ کی فیس غلط ہوگی۔

جواب جی ہاں. سویڈن میں تمام بچوں کو جب بچہ 3 سال کا ہو جاتا ہے اس سال کے خزاں کی ٹرم سے پبلک پری اسکول میں مفت جانے کا حق حاصل ہے۔ بچہ ہفتے میں 15 گھنٹے جاتا ہے اور پری اسکول مفت ہوتا ہے۔ پرائمری اسکول کی تمام تعطیلات پر بچہ پری اسکول سے رخصت ہوتا ہے۔ بچے مفت پبلک پری اسکول میں جا سکتے ہیں یہاں تک کہ اگر بطور سرپرست آپ کے پاس نوکری نہیں ہے، پڑھ رہے ہیں یا سرگرمی سے کام کی تلاش میں ہیں۔

نہیں، لیکن جب آپ کسی جگہ کے لیے درخواست دیتے ہیں تو آپ پانچ پری اسکولوں تک کی درخواست کر سکتے ہیں۔ مالمو شہر کی انتظامیہ بچے کی سول رجسٹریشن کے مطابق پری اسکول کا تقرر کرتی ہے

جی ہاں.آپ کے بچے کو بہترین جگہ پیش کرنے کے قابل ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم بچے کی ضروریات کو جانیں۔ اپنی درخواست کے ساتھ ایک خط جمع کروائیں جس میں آپ اپنے بچے کی مدد کی ضرورت کو بیان کریں۔ آپ کو ہسپتال یا کسی اور ادارے سے ایک سرٹیفکیٹ بھیجنے کی بھی ضرورت ہے جو آپ کے بچے کی ضروریات کو ثابت کرے۔

Förskoleförvaltningen 20580 Malmö - درخواست اس پتے پر بھیجیں

کیا آپ کے پاس پری اسکول کے بارے میں مزید سوالات ہیں؟

(سویڈش اور انگریزی میں) مالمو سٹی کے رابطہ مرکز پر جائیں، کال کریں یا ای میل کریں۔

ٹیلی فون:
040-34 10 00
ٹیلی فون کے اوقات: پیر سے جمعہ صبح ٨ سے شام ٥ بجے تک

ای میل:
malmostad@malmo.se

Sidan senast uppdaterad:

hi